• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کو مختلف شعبوں کی ذمہ داری سونپ دی گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے حال ہی میں گریڈ 20 میں ترقی پانے والے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آشکار داور کو مختلف شعبوں کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل ظفراحسن کے جاری کردہ آرڈر میں اسٹرکچر سیکشن ، ڈائرین اینڈکمپلین، ویجیلنس ، ریکوری، لائنسنگ، ای اینڈ بی ایس اورانفارمیشن سیکشن کے ساتھ کسی بھی دوسرے اسپیشل اسائنمنٹ کی ذمہ داری ہوگی۔ تمام ڈائریکٹرزکو پابند کیاگیا ہے کہ وہ منظوری کے لئے ڈائریکٹر جنرل کو بھیجی جانے والی فائلیں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے توسط سے بھجوانے کے پابند ہوں گے۔

تازہ ترین