آپ آف لائن ہیں
بدھ14؍ذی الحج1441ھ5؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

عوامی مسائل کے حل کی جدوجہد جاری رہے گی، حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے کراچی میں عوامی مسائل کے حل اور خدمت خلق کے شعبے میں مثالی اور گراں قدر کردار ادا کیا ہے، کے الیکٹرک، نادرا اور واٹر بورڈ سمیت مختلف حکومتی اداروں کی نا اہلی و ناقص کارکردگی کے خلاف عوامی احساسات و جذبات کی ترجمانی کی ہے، جماعت اسلامی کی پبلک ایڈ کمیٹیاں آج بھی شہر بھر میں سرگرم عمل ہیں، عوام کی ترجمانی اور مسائل کے حل کی جدوجہد جاری رہے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع شمالی کے تحت مرکزی تربیت گاہ منصورہ لاہورمیں شریک کارکنان کے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ وہ اقامت دین کی تحریک ہے، ہم دوسروں کی طرح سیاست نہیں کرتے، استقبالیے سے امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف اور سیکریٹری ضلع عرفان احمد نے بھی خطاب کیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید