• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں مظاہرین کی ہلاکت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

کراچی (نیوز ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ ایران میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف ہونے والے مظاہروں میں 208؍ افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ایک سرکاری عہدیدار نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ پولیس سے کہا گیا تھا کہ مظاہرین کو گولی مار دی جائے۔ عالمی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ فورسز نے بہت قلیل مدت میں 200؍ سے زائد افراد کو مار ڈالا، یہ ایسا واقعہ ہے جس کی پہلے کبھی مثال نہیں ملتی اور یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
تازہ ترین