• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ،فحش ویب سائٹس کی بندش نہ ہونے پر وفاق سے جواب طلب

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے ملک بھر میں فحش ویب سائٹس بند نہ کئے جانے پر وفاق سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔جسٹس مظاہر علی اکبر نے ایڈووکیٹ شہباز اکمل جندران کی درخواست پر سماعت کی جس میں وفاقی حکومت ،پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا کہ وفاقی حکومت اور ادارے فحش ویب سائٹس کی بندش میں ناکام رہے ہیں۔ بچوں، بڑوں، ہر عمر کے افراد سمیت معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہو نے لگے ہیں۔فحش ویب سائٹس بند کرنے کا حکم دیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی اے اور ایف آئی اے سے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی۔
تازہ ترین