• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردیوں میں میتھی کو نظر انداز نہ کریں

سردیوں میں آسانی سے دستیاب ہونے والی بے شمار فوائد کی حامل اور سردیوں کی سوغات میتھی میں فائبر بھاری مقدار میں پایا جاتا ہے اور اسے کئی طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے، چھوٹے چھوٹے ہرے پتوں والی اس سبزی کو غذا کا حصہ نہ بنانا اپنی صحت کے ساتھ نا انصافی کے مترادف ہے ۔

چین میں ہزاروں سال قبل دوا کے طور پر استعمال کی جانے والی میتھی کا استعمال اب کئی بیوٹی پروڈکٹس میں بھی کیا جا رہا ہے، میتھی دانہ یا میتھی کا استعمال دونوں صورتوں میں مفید ہے، میتھی دانے کے ایک چائے کے چمچ میں 3 گرام فائبر، 3گرام پروٹین، 6 گرام کاربز، 1 گرام فیٹ، انسانی جسم کو روزانہ کی بنیاد پر مطلوب مقدار کا 20 فیصد آئرن ، 7 فیصدمینگنیز اور 5 فیصد میگنیشیم موجود ہوتا ہ ۔

میتھی دانے کو اپنی غذا میں شامل کریں اور حاصل کریں اس قدرتی طبی جری بوٹی سے 5 فائدے:

نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتی ہے

موسم سرما میں اکثر افراد کے ساتھ بد ہضمی کے مسائل شروع ہو جاتے ہیں ، غذا ہضم کرنے کے لیے معدے کو جو درجہ حرارت چاہیے ، موسم ٹھنڈا ہونے کی وجہ وہ نہیں مل پاتا، جسم کا درجہ حرارت کم ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے بد ہضمی کی شکایت ہو جاتی ہے۔

میتھی تاثیر کے لحاظ سے گرم ہوتی ہےاور فائبر کی غیر معمولی مقدار کی وجہ سے غذا کو ہضم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے ۔

جلد کی بیماریوں میں مفید

بے شمار وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹ جز پائے جانے کے سبب جسم سے فاضل مادوں کے ا خراج میں معاون ثابت ہوتی ہے، جس سے خون صاف ہوتا ہے اور اس کا اثر جلد پر بھی آتا ہے جس سے داغ دھبوں اور کیل مہاسوں کی شکایت دور ہو جاتی ہے ۔

میتھی جلد اور بالوں کے لیے بھی نہایت مفید ہے ، اسے غذا کا حصہ بنانے کے ساتھ ساتھ میتھی دانہ یااس کے پتوں کو پیس کر براہ راست چہرےپر اور بالوں پر بھی لگایا جا سکتا ہے ۔

شوگر کے مرض میں مفید ہے

میتھی کے استعمال سے جسم میں انسولین کی قدرتی طور پر افزائش ہوتی ہے جس کے سبب بلڈ شوگر لیول متوان رہتا ہے ، اس کے پتے سلاد کے طور پر یا سبزی بنا کر کھائی جا سکتی ہے ۔

کولیسٹرول لیول کے لیے مفید

کولیسٹرول لیول کے بڑھ جانے سے بہت سی بیماریاں جنم لے سکتی ہیں جن میں دل کا مرض سر فہر ست ہے، فائبر سے بھر پور میتھی کے استعمال سےکولیسٹرول لیول متوان رہتا ہے جبکہ اس کے استعمال سے میٹابالزم تیز ہوتا ہے جس کے باعث اضافی چکنائی جسم میں جمنے کے بجائے خارج ہو جاتی ہے ۔

وزن کم کرنے میں معاون

کولیسٹرول لیول کے بڑھ جانے سے بہت سی بیماریاں جنم لے سکتی ہیں جن میں دل کا مرض سر فہر ست ہے ، فائبر سے بھر پور میتھی کے استعمال سےکولیسٹرول لیول متوان رہتا ہے جبکہ اس کے استعمال سے میٹابالزم تیز ہوتا ہے جس کے باعث اضافی چکنائی جسم میں جمنے کے بجائے خارج ہو جاتی ہے۔

تازہ ترین