• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

گلستان جوہر اور سخی حسن کے قریب پانی کی لائنیں پھٹ گئیں

گلستان جوہر اور سخی حسن کے قریب پانی کی لائنیں پھٹ گئیں 


کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جمعرات کو گلستان جوہر اور سخی حسن کے قریب پانی کی لائنیں پھٹ گئیں شادمان ٹاؤن اور نصرت بھٹو کالونی کےعلاقوں میں پانی بند،پھٹنے والی پانی کی لائنوں کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوںپرشروع کردیاگیا ہے ،تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک13میں ایک زیر تعمیرعمارت کیلئے کی جانے والی کھدائی کے دوران واٹربورڈ کی 6انچ قطر کی پانی کی لائن پھٹ گئی ، اطلاع ملتے ہی ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے متعلقہ افسران اور انجینئر کو لائن کی فوری مرمت کی ہدایات کی واٹربورڈ کے عملے نے متاثرہ لائن سے جاری فراہمی آب معطل کرکے لائن کی مرمت شروع کردی ہے علاوہ ازیں جمعرات کی دوپہر سخی حسن قلندریہ چوک کے قریب واٹربور ڈ کی 33انچ قطر کی لائن پھٹ گئی ،واٹربورڈ کے عملے فوری طور پر لائن سے جاری فراہمی آب معطل کردی اور بھاری مشینری وعملے کی مدد سے لائن کی مرمت کا کام شروع کردیا ہے ، لائن پھٹنے سے شادمان ٹاؤن اور نصرت بھٹو کالونی کے علاقہ جزوی متاثر ہوں گے۔

تازہ ترین