• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہو شربا مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے،اراکین اسمبلی متحدہ پاکستان

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین اسمبلی نے ایک سال میں ہوشربا مہنگائی کی شرح پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 19.4فیصد مہنگائی کی شرح نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ ٹماٹر نومبر میں 436.88روپے کلو میں فروخت ہوا۔ پیاز 156روپے کلو، چینی کی قیمت میں 33.46فیصد مہنگے ہوئے۔ اشیائے خوردونوش، بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف دینے کی ضرورت ہے۔وفاق اور صوبے مہنگائی پر کنٹرول میں کردار ادا کریں۔ بعض اشیاء کی قیمتیں صوبوں کی نا اہلی سے بڑھ رہی ہیں۔ صوبہ سندھ میں گندم کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی نا اہلی سے ہوا۔ گوداموں میں اسٹاک رکھا گیا۔ عوام کو مصنوعی بحران کا شکار کرنے والے ناہل اور عوام دشمن ہیں۔

تازہ ترین