• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرائم کو چھپا کر کارکردگی ظاہر نہیں کی جا سکتی‘ سی پی او راولپنڈی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس نے کہا ہے کہ کرائم کو چھپا کر اپنی کارکردگی ظاہر نہیں کی جا سکتی، جرائم کے خاتمہ کیلئے مقدمہ کا اندراج پہلی شرط ہے، مقدمات کی معیاری تفتیش اور تھانوں میں بہتری کیلئے آئندہ 10روز میں نئی ایس او پی نافذ کر دی جائیگی۔ میری تعیناتی کسی سیاسی سفارش پر نہیں ہوئی اسلئے کسی سیاسی دبائو کو بھی قبول نہیں کیا جائیگا نہ ہی کوئی ایس ایچ او سفارش پر تعینات ہو گا۔ پولیس لائنز میں پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی پی او نے کہا کہ تمام تھانوں کو 3کیٹیگریوں میں تقسیم کر کے جرائم کی شرح کے حساب سے وسائل مہیا کئے جائینگے۔
تازہ ترین