• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچ خواتین کی گرفتاری بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،بی ایس او

کوئٹہ(پ ر)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نےآواران میں بلوچ خواتین پر جھوٹے مقدمات اوران کی گرفتاری کے خلاف7 دسمبر کو بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیراہتمام احتجاجی مظاہروں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تمام زونز کو تاکید کی ہے کہ مظاہروں میں بھرپور شرکت یقینی بنائی جائے جبکہ بلوچ عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ مظاہروں میں بھرپور انداز میں شرکت کریں۔بیان میں کہاگیاکہ بلوچ قوم کے خلاف ظلم اورسازشوں کا نیاسلسلہ شروع کردیاگیاہے۔بلوچ خواتین کو رہا کرنے کی بجائے مزید خواتین کے نام ایف آئی آر میں شامل کردیئے گئے ہیں ۔اگر قوم نے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ نہ کیا تو یہ سلسلہ بھی مسخ لاشوں،لاپتہ افراد اور دیگر مظالم کی طرح بلوچستان بھر میں پھیل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بغیر کسی قانونی طریقہ کار کے خواتین کو اغواء کرکے میڈیا پر مجرم بنا کر پیش کرنا بنیادی انسانی حقوق اور قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ 7 دسمبر کو بلوچ عوام تمام تر وابستگیوں اختلافات کو بالائے طاق رکھ احتجاجی مظاہروں میں شرکت کرے۔ 
تازہ ترین