• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملزم کی سزامعطلی اورضمانت پررہائی کیلئے پشاورہائی کورٹ میں درخواست دائر

پشاور(نیوزرپورٹر)قتل کے جرم میں سزاپانے والے ملزم کی سزامعطلی اورضمانت پررہائی کیلئے پشاورہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ہے سیف اللہ محب کاکاخیل ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر پشاورجیل کے بیماری قیدی گل زمان کی درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ درخواست گذار کو قتل کے جرم میں سزاسنائی گئی جس کے خلاف اس نے پشاورہا ئیکورٹ میں اپیل دائرکی اورعدالت عالیہ کے دورکنی بنچ نے ستمبر2019ء میں اپیل پرزبانی فیصلہ سناتے ہوئے خارج کردی تاہم تین ماہ گذرنے کے باوجود تحریری فیصلہ جاری نہیں ہوسکاجس کے باعث درخواست گذارجیل میں ناکردہ جرم کی سزاکاٹ رہا ہے کیونکہ تحریری فیصلہ ملنے پرہی وہ عدالت عظمی سے رجوع کرپائے گا لیکن عدالت عالیہ نے تاحال تحریری فیصلہ جاری نہیں کیاہے لہذا سزا معطل کرکے درخواست گذار کوضمانت پررہا کیاجائے۔
تازہ ترین