• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکاکا’’یغورانسانی حقوق پالیسی ایکٹ ‘‘چین کو بدنام کرنیکی سازش،زونگ ڈونگ

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) چینی اوورسیز ایسوسی ایشن پاکستان نےامریکی ایوان نمائندگان کی 2019 کے نام نہاد ’یغور انسانی حقوق کی پالیسی ایکٹ ‘کی منظوری کو انسانی حقوق کی پامالی کے نام پر چین کو بدنام کرنے کی سازش قرار دیا،امریکی بیانیہ خلاف حقیقت،چین کی کارروائی صرف انتہا پسندوں کیخلاف ہے،چینی اوورسیز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین زونگ ڈونگ نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی کے نام پر چین کو بدنام کرنے کی کوشش کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، امریکہ کا پراپیگنڈہ بے بنیاد ہے،دنیا میں کئی ایسی ریاستیں ہیں جہاں پر انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی جا رہی ہے جن میں سے ایک کشمیر بھی ہے اس پر امریکہ کی جانب سے کوئی بھی بیان نہیں دیا جاتا، اس کے علاوہ برما، فلسطین،شام میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سےامریکہ نظریں چراتا ہے،چین امن پسند ملک ہے جس پر چینی قوم کو فخر ہے۔
تازہ ترین