• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،100 انڈیکس 371پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج ،انٹر نیشنل کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ کے بعد مارکیٹ میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں 371پوائنٹس کا اضافہ ،سرمایہ کاری مالیت 90.60ارب روپے بڑھ گئی شیئرز کے لین دین میں بھی 11.47کروڑ کا اضافہ،تفصیلات کے مطابق جمعرات کو بھی مارکیٹ میں مثبت رحجان دیکھا گیا دن بھررکیٹ مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتی رہی،جس کی وجہ سے 100انڈیکس 370.58 پوائنٹس کے اضافے سے 40641.10 پوائنٹس تک پہنچ گیا ،جبکہ 30انڈیکس میں 171.48 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 18571.15 پوائنٹس پر بند ہوا۔
تازہ ترین