کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عوام کو اپنی محرومیوں کے ازالے اور مسائل کے حل کیلئے خود کھڑا ہونا ہوگا، آسمان سے فرشتے نہیں آئیں گے ۔ پاک سرزمین پارٹی نے پلیٹ فارم مہیا کر دیا ہے۔ اگر باکردار لوگ ہی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرتے رہیں گے تو ملک کبھی بہتر نہیں ہوسکتا۔ صحیح لوگوں کا صحیح کام میں ساتھ دینا ہم سب کا قومی فریضہ ہے، گھر بیٹھ کر خاموشی اختیار کرنے والے لوگ ظالموں کے ساتھی ہیں اور روز قیامت انکا حشر ظالموں کے ساتھ ہی ہوگا۔