• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس : پنشن اصلاحات کیخلاف دوسرے دن بھی ہڑتال


فرانس میں پنشن اصلاحات کیخلاف دوسرے دن بھی مکمل ہڑتال جاری ہے۔

گذشتہ روز فر انس میں پنشن قوانین کے خلاف ملک بھر میں شٹر ڈاؤن رہا، پندرہ لاکھ سے زائد مظاہرین نے ملک بھر میں احتجاج کیا، دارالحکومت پیرس میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد مظاہرین سڑکوں پر موجود رہے۔

مظاہرے کے دوران چند شرپسند عناصر نے توڑ پھوڑ بھی کی اور پبلک پراپرٹی کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں، پولیس نے روایتی ہتکھنڈے استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کیا۔

فرانس میں ہڑتال کے باعث اسکول بند رہیں گے جبکہ  ہائی اسپیڈ ٹرین سروس معطل رہے گی۔

پیرس میٹرو نظام کے تحت چلنے والی میڑو سروس بھی تقریبا بند رہے گی جبکہ سیکٹروں پروازیں آج بھی منسوخ ہوں گی۔

ہڑتال کی کال دینے والی یونینوں کا کہناہے کہ اگر حکومت نے درست اقدامات نہ لئےتو یہ ہڑتال پیر تک جاری رہ سکتی ہے۔

تازہ ترین