• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں پہاڑ پر دنیا کا سب سے بڑا جھولا بنانے کی تیاریاں

چین میں پہاڑ پر دنیا کا سب سے بڑا جھولا بنانے کی تیاریاں


بلندو بالا پہاڑ پر جانے اور خطرناک جھولوں کا نام سنتے ہی جہاں کچھ افراد خوف میں گھِرجاتے ہیں وہیں کچھ ایڈونچر میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

ایسے ہی خطروں کے کھلاڑیوں کیلئے چین میں 2300فٹ بلند پہاڑ کے سرے پر دنیا کا سب سے بڑا جھولا بنایا جا رہا ہے۔

جی ہاں، چین کے شہر چونگ کنگ کے 2300فٹ بلند پہاڑ Yunyang Longgangکے سرے پر دنیا کا سب سے بڑا جھولا تعمیر کے آخری مراحل میں ہے۔

30 منزلہ اس سپر سوئنگ کا محراب 328 فٹ بلند ہے جبکہ اسکا ٹاور 354 فٹ اونچا ہے۔

واضح رہے کہ ایڈونچر کے شوقین افراد اگلے برس یکم جنوری سے اس خطرناک جھولے کے مزے اُٹھا سکیں گے۔

تازہ ترین