• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف نعت خواں جنید جمشید کو دنیا سے رخصت ہوئے 3 سال بیت گئے


معروف نعت خواں جنید جمشید کو دنیا سے رخصت ہوئے 3 سال ہوچکے ہیں، 7 دسمبر 2016ء کو جنید جمشید پی آئی اے کے طیارے میں سوار تھے جو چترال سے اسلام آباد آتے ہوئےحادثے کا شکار ہوا، حادثے میں طیارے کے عملے سمیت 48 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

موسیقی سے سفر شروع کرنے والے جنید جمشید کی زندگی کا اختتام ایک مذہبی اسکالر اور نعت خواں کی پہچان کے ساتھ ہوا۔

1987 میں دل دل پاکستان نغمے نے جنید جمشید کو بےانتہا شہرت سے نوازا ، ان کے کئی گیت مداحوں میں آج بھی بےحد مقبول ہیں۔

بعدازاں اسلام اور مذہبی تعلیمات کی طرف رجحان نے جنید جمشید کو بالکل ہی بدل ڈالا اور ان کی پہچان سنگر سے بدل کر نعت خواں کی ہوگئی۔

جنید جمشید نے اسلام کی تبلیغ کے لئے کئی ملکوں کے دورے بھی کئے۔ ان کی حمد اور نعتیں آج بھی انٹرنیٹ پر مداحوں کے لئے موجود ہیں۔

نامور نعت خواں 3 ستمبر 1964 میں کراچی میں پیدا ہوئے تھے اور یہیں ان کی تدفین ہوئی۔ ان کی نماز جنازہ مولانا طارق جمیل نے پڑھائی تھی۔

تازہ ترین