آپ آف لائن ہیں
ہفتہ یکم صفرالمظفر 1442ھ19؍ستمبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اسٹاک مارکیٹ، تیزی برقرار، 100 انڈیکس 91 پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج، کاروباری ہفتے کے اختتام پر بھی تیزی برقرار۔جمعہ کوبھی 100انڈیکس اتار چڑھائو کے بعد 91پوائنٹس اورمارکیٹ سرمایہ کاری کی مالیت 40ارب 98کروڑ 91لاکھ روپے بڑھ گئی ۔جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم78کھرب روپے کے قریب پہنچ گیا جبکہ48.42فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس میں 91.15 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 40641.10پوائنٹس سے بڑھ کر 40732.25 ہو گیا اسی طرح 27.53پوائنٹس کے اضافے سے 30 انڈیکس 18598.68پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس 28711.70 پوائنٹس سے بڑھ کر 28863.44ہو گیا ۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 40ارب 98کروڑ 91لاکھ 13ہزار 268روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 77کھرب 55ارب 87کروڑ 12لاکھ 77ہزار 96 روپے سے بڑھ کر 77کھرب 96ارب 86کروڑ 3لاکھ 90ہزار 364روپے ہو گیا ۔ اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو زیادہ سے زیادہ 15ارب روپے مالیت کے 41کروڑ 69لاکھ 21ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 20ارب روپے مالیت کے 50کروڑ 79لاکھ حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان

اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کے روز مجموعی طور پر382کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 185کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،185میں کمی اور 12 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ کاروبار کے لحا ظ سے یونٹی فوڈز لمیٹڈ 5کروڑ 35لاکھ ،فوجی سیمنٹ 3کروڑ 19لاکھ ،میپل لیف سیمنٹ ایک کروڑ 87لاکھ ،فوجی فوڈز لمیٹڈ ایک کروڑ 64لاکھ اور میپل لیف( آر ) ایک کروڑ 44لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔

بزنس سے مزید