• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردار تنویر الیاس کاکلیدبردار روضہ رسول ؐکے اعزاز میں ظہرانےکا اہتمام

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )پنجاب سرمایہ کاری بورڈ وٹریڈ کے چیئرمین سردار تنویر الیاس خان نے مدینہ منورہ سے پاکستان آئے شیخ نوری محمد علی کلیدبردار روضہ رسول ﷺ کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا اس موقع پر عمائدین شہر ،اعلیٰ سول و عسکری حکام کے علاوہ سیاستدانوں نے بھی شرکت کی ۔روضہ رسولﷺ کی نسبت سے معزز مہمان سےلوگ انتہائی عقیدت اور پیار سے مصافحہ کرتے رہے ۔اس موقع پر سردار تنویر الیاس خان کے گھر خصوصی دعا کا اہتما م کیا گیا جس میں دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں اور خاص کر کشمیری مسلمانوں کی مشکلات میں کمی اور حق خود ارادیت کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔شیخ نوری محمد علی نے اس موقع پر افواج پاکستان کے جوانوں اور افسروں کے لئے بھی دعا کی اور کہا کہ افواج پاکستان ساری امت مسلمہ کا اثاثہ ہے، انھوں نےکہا کہ پاکستان اللہ کے فضل و کرم سے قائم و دائم رہنے کے لئے بنا ہے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے پرامن اور خوشگوار ماحول موجود ہے جس سے سعودی سرمایہ کاروں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو فائدہ اٹھانا چاہیے ۔شیخ نوری نے سردار تنویر الیاس خان کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ آنے کی دعوت دی ۔تقریب میں ایڈمرل (ر)عبد العزیز مرزا، جنرل توفیق رفیق،سابق وزیر اعظم پرویز اشرف،سردار عتیق احمد خان، فیصل کریم کنڈی ودیگر نے شرکت کی۔
تازہ ترین