• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: 3 کلو ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

فیصل آباد: 3 کلو ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام


فیصل آباد ایئر پورٹ پر تین کلو ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی منڈی بہاؤالدین کے نوجوان کو ہیروئن برآمد کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق عثمان ارشد نامی نوجوان غیر ملکی پرواز کے ذریعے قطر جانے کے لیے فیصل آباد ایئر پورٹ پر پہنچا تھا، جہاں ایئر پورٹ سکیورٹی فورس نے اس کے سامان کی تلاشی لی تو اس میں تین کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔

نوجوان کو حراست میں لے کر اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا جس نے ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین