• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی اُردو میلہ۔نعیم بخاری کے ساتھ ایک شام


ممتاز دانشور نعیم بخاری نے ہفتہ کو آرٹس کونسل میں اردو کانفرنس کے تیسرے روز پروگرام ’نعیم بخاری کے ساتھ‘ میزبان ارشد محمود کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا تعلق موسیقی سے تھا اب نہیں ہے، اس پر حال قہقہوں سے گونج اٹھا۔

یہ بھی پڑھیے: ’’دبستان اردو اور بلوچ شعرا‘‘ کے موضوع پر گفتگو

انہوں نے کہا کہ منو بھائی سے میرا تعلق بہت گہرا اور پرانا ہے، وہ بہت اچھے کہانی اور ڈرامہ نویس تھے۔ وہ موقع کی مناسبت سے کہانی لکھتے بھی تھے اور بناتے بھی تھے۔ منو بھائی کی شاعری میں سوال ہیں انہوں نے شاعری میں ضیاء الحق پر ایسی تنقید کی کہ ضیاء الحق کی سمجھ میں ہی نہیں آئی کہ انہوں نے کیا کہا۔

عالمی اُردو میلہ۔۔نعیم بخاری کے ساتھ ایک شام
نعیم بخاری کے قصے سن کر ہال وقفے وقفے سے قہقہوں سے گونجتا رہا۔

نعیم بخاری نے کہا کہ ملک میں پہلا احتساب کا قانون نواز شریف کے زمانے میں بنا، اس پر منو بھائی نے جو شاعری میں تنقید کی وہ بعد میں سچ ثابت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے: ”دور عصر حاضر میں نعتیہ اور رثائی ادب“ کا جائزہ

اپنی زندگی کی کہانی سناتے ہوئے نعیم بخاری نے اپنے اساتذہ کے قصے بھی سنائے۔

انہوں نے احمد فراز، فیض احمد فیض، منیر نیازی کے قصے بھی سنائے اور کہا کہ منیر نیازی کمال کے انسان تھے۔ احمد فراز اپنے بارے میں تنقید برداشت نہیں کر سکتے تھے۔

نعیم بخاری کے قصے سن کر ہال وقفے وقفے سے قہقہوں سے گونجتا رہا۔

تازہ ترین