• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری جنرل اے پی این ایس سرمد علی کی والدہ ایچ ایٹ قبرستان میں سپردخاک

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ،خصوصی رپورٹ،خصوصی نمائندہ) سیکرٹری جنرل اے پی این ایس اور جنگ گروپ کے مینیجنگ ڈائریکٹر مارکیٹنگ سرمد علی کی والدہ محترمہ نازنین عابد علی کو اسلام آباد کے ایچ ایٹ قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ۔دوسری جانب صدرمملکت عارف علوی سرمدعلی کےگھرگئے جہاں انہوں نے ان سے والدہ کے انتقال پرتعزیت کااظہارکرتےہوئے مرحومہ کی درجات کی بلندی کیلئے دعاکی،تفصیلات کے مطابق اسلام آبادکے ایچ ایٹ قبرستان میں نماز عصر کے بعد سیکرٹری جنرل اے پی این ایس اور جنگ گروپ کے مینیجنگ ڈائریکٹر مارکیٹنگ سرمد علی کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کی گئی، نماز جنازہ میں وزیر ریلوے شیخ رشید ، چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام، مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز، انجم عقیل خان، سردار مہتاب خان، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر عظیم، قازقستان کے سفیر، سابق وزیر اطلاعات جاوید جبار، سابق وفاقی وزیر انور عزیز چوہدری، سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد، میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز، ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان نقوی، ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت جمال ناصر، حنیف خالد، حافظ طاہر خلیل، عامر غوری، انصار عباسی، سابق صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ظفر بختاوری، سابق پی آئی او اشفاق گوندل، پی ایف یو جے کے سابق سربراہ افضل بٹ، پی ایف یو جے کے صدر پریز شوکت، نیشنل پریس کلب کے سابق صدر طارق چوہدری، اخبار فروش یونین کے تاحیات جنرل سیکرٹری ٹکا خان، نوائے وقت کے کالم نویس اسلم خان، سید امجد علی، جنگ ایمپلائز یونین کے صدر ناصر چشتی، جنگ میڈیا گروپ کے صحافیوں اور مارکیٹنگ سٹاف سمیت اعلی صحافی سماجی و کاروباری شخصیات اور اے پی این ایس اور سی پی این ای ،نیوز پیپر ہاکر فیڈریشن کے عہدیداروں اور نمائندوں نے بھی شرکت کی ، صحافی عامر متین، شمس رضوی، دانیال گیلانی، قیوم صدیقی، اشفاق گوندل، ظفر بخاوری، ایس کے نیازی، جمیل ہاشمی ، عنصر بھٹی، عارف جیوا، تصدق احمد، عرفان صدیقی، اعجاز عباسی، شمشاد مانگٹ، نوید معراج، فراست کاظمی، خوشنود علی خان، محسن مہتاب، پی آئی او طاہر خوشنود، علی معین نوازش، ایوب ناصر اور عنایت اللہ نیازی نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انتقال پر تعزیت کااظہار کیا جبکہ اسلام آباد (جنگ نیوز) آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ٹکا خان، صدر امیر حیدر بلوچ، چیئرمین چوہدری نذیر احمد، سرپرست اعلیٰ اقبال نون، نائب صدر پنجاب عقیل عباسی، نائب صدر سندھ حاجی ستار، نائب صدر آزاد کشمیر شبیر گیلانی نائب صدر کے پی محمد فیاض، نائب صدر بلوچستان عبدالنبی معاون خصوصی حافظ صدیق، ملک الیاس، عبدالرحمان کراچی اخبار فروش یونین کے عہدیداران چوہدری نذیر شفیق، عبدالحمید ڈاڈا حیدر آباد، اخبار فروش یونین کے صدر عامر افضال، میرپور خاص کے صدر ایوب میر، جنرل سیکرٹری اخبار فروش یونین کوئٹہ، صدر کوئٹہ حاجی غازی، صدر راولپنڈی یونین شفیق ستی، صدر پشاور یونین رضا خان، جنرل سیکرٹری پشاور محمد رفیق، ممبر فیڈریشن عبدالحلیم، پشاور صدر رضا خان، اخبار فروش یونین چوہدری محمد شریف نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں اے پی این ایس کے جنرل سیکرٹری سید سرمد علی کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سید سرمد علی اور تمام لواحقین کو کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ ٹکا خان نے کہا کہ سید سرمد علی کے غم میں ملک بھر کے 80ہزار اخبار فروش برابر کے شریک ہیں۔ اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے اے پی این ایس کے سیکرٹری سرمد علی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہارہے۔سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے مرحومہ کی وفات کو اْن کے خاندان کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے اللہ تعالی سے مرحومہ کی درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نےبھی سرمد علی کی والدہ کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین