• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق عالمی نمبر ون خاتون ٹینس کھلاڑی کیرولین ووزنیاکی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

کوپن ہیگن (آئی این پی/شِنہوا) سابق عالمی نمبرون کیرولین ووزنیاکی نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ جنوری2020میں منعقد ہونے والا آسٹریلین اوپن اس کا آخری ٹورنا منٹ ہوگا۔ اس حوالے سے قیاس آرائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے کہ یہ فیصلہ متوقع تھا کیونکہ 2005 سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی 29 سالہ کھلاڑی کو2018 میں رمیٹی ورم کے حوالے سے ایک بیماری کی تشخیص ہوئی تھی تاہم ووزنیاکی نے باسکٹ بال کے سابق کھلاڑی ڈیوڈ لی سے شادی کو اپنی ریٹائرمنٹ کی وجہ قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ کے ساتھ شادی کرنا ان مقاصد میں سے ایک تھا اوردنیا کا سفر جاری رکھتے ہوئے وہ اپنی فیملی کا آغاز کریں گی اور رمیٹی ورم کے حوالے سے آئندہ منصوبہ کے بارے میں شعور اجاگر کر نے میں مدد کرتے ہوئے عزم کے ساتھ آ گے بڑ ھیں گی،لہذا میں آج اعلان کر رہی ہوں کہ جنوری میں آسٹریلین اوپن کے بعد میں پروفیشنل ٹینس کے کھیل سے ریٹائر ہو جاں گی۔کامیابیوں کے دوران ووزنیاکی نے 30 مرتبہ ڈبلیو ٹی اے سنگل ٹائٹلز میں کامیابی حاصل کی۔ 71 ہفتوں کے دوران ورلڈ رینکنگ میں پہلے نمبر پر رہی ۔2018 میں آسٹریلین اوپن میں کامیابی حاصل کی انہوں نے 237 ملین ڈینش کرونز( تقریبا35.2 ملین امریکی ڈالر)کی انعامی رقم جیتی۔ووزنیاکی کا الوداعی ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن20جنوری سے 02 فروری 2020کے مابین کھیلا جائے گا۔
تازہ ترین