• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشتہاری ملزموں کی گرفتاری کیلئے سافٹ ویئر سے مانیٹرنگ کا فیصلہ

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)لاہور میں عادی اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے لاہور پولیس نے جدید نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ایک نیا سافٹ ویئر متعارف کرویا جائے گا۔ جس کے تحت پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے 50 عادی اور اشتہاری ملزمان کی مانیٹرنگ کریں گے۔ ابتدائی مرحلے میں گجومتہ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو مذکورہ سافٹ ویئر سے منسلک کیا جائے گا۔ اس منصوبے کی کامیابی کی صورت میں سافٹ ویئر کو باقی کیمروں سے بھی منسلک کردیا جائے گا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سافٹ ویئر سے منسلک کیمروں میں جیسے ہی عادی اور اشتہاری ملزمان نمایاں ہونگے تو پولیس انکی گرفتاری کے لئے موقع پر پہنچ جائے گی۔ سافٹ ویئر کے تحت ملزمان کی گرفتاری سے قبل پولیس کا پنجاب سیف سٹی اتھارٹی حکام سے رابطہ رہے گا اور پنجاب سیف سٹی اتھارٹی پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتی رہے گی۔
تازہ ترین