• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھا نو ں میں پبلک ڈیلنگ اورپولیس ورکنگ ایریا الگ الگ ہو نگے

اشراولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پولیس سٹیشنوں میںکام کرنے کانیا ضابطہ اخلاق دے دیا گیا جس کے تحت ہر تھانے میں پبلک ڈیلنگ اورپولیس ورکنگ ایریا الگ الگ ہو ں گے۔ درخواست اور ایف آئی آر کے اندراج میں زیادہ سے زیادہ درمیانی وقفہ کا تعین کردیا گیا ہے جس کی تفصیل بارے لسٹ ہر تھانہ میں آویزاں ہو گی۔سی پی اوآفس راولپنڈی میں تھانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے تھانہ جات کے محرروں اور فرنٹ ڈیسک سٹاف کیلئے ہفتہ کوتربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں انہیں تھانہکے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے تربیت دی گئی، ایف آئی آر کے اندراج ، شہریوں سے روابط، ریکارڈ کی تکمیل و ترسیل ،گرفتاری کے قواعد و ضوابط کے بارے میں تربیت دی گئی۔تربیتی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ڈی آئی جی محمد احسن یونس نے کہا کہ راولپنڈی پولیس میں اصلاحات لاتے ہوئے تھانوں میں پبلک ڈیلنگ اور پولیس ورکنگ ایریا کو الگ الگ کیا جا رہا ہے ،تھانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے ،نظام کو بہتر بنانے کے لئے تھانے میں تعینات محرر سٹاف پبلک ڈیلنگ نہیں کرے گا ، پبلک ڈیلنگ کا ذمہ دار صرف فرنٹ ڈیسک کا عملہ ہوگا۔ کرائم پاکٹس پر جرم سرذد ہونے پر متعلقہ افسران کو جواب دہ ہونا پڑے گا ،ایف آئی آر کے ساتھ ایڈوائزری جائے گی ،فرنٹ ڈیسک عملہ ای ٹیگ کے ساتھ چیک لسٹ لگائیں۔
تازہ ترین