• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چار لاکھ پاکستانی ملازمت کیلئے سعودی عرب، یو اے ای گئے


ایک سال کے دوران پاکستان سے روزگار کے لیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جانے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔

خلیجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 4 لاکھ سے زائد پاکستانی ملازمت کےلیے سعودی عرب اور یو اے ای گئے۔

رواں سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران ایک لاکھ 77 ہزار پاکستانی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور 2 لاکھ 58 ہزار پاکستانی ملازمت کے لیے سعودی عرب گئے۔

خلیجی اخبار کے مطابق 2019 کے پہلے 10 ماہ کے دوران ایک لاکھ 76 ہزار 947 پاکستانی روزگار کی تلاش میں متحدہ عرب امارات آئے اور ایمپلائمنٹ ویزہ حاصل کیا۔

پاکستان میں سمندر پار پاکستانیوں کی وزارت کے مطابق یہ اضافہ 1 اعشاریہ 7 فیصد ہے۔

امارات میں ہر سال دو لاکھ پاکستانی روزگار کی تلاش میں جاتے ہیں اور اس سال اس تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔

رواں سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران روزگار کے لیے سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کی تعداد 2 لاکھ 58 ہزار 215 رہی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندرپار پاکستانی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ یہ اضافہ 207 فیصد رہا ہے۔

اومان جانے والے پاکستانیوں کی تعداد بھی 5 اعشاریہ 8 فیصد بڑھ کر 24 ہزار ہوگئی ہے۔

تازہ ترین