• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید ذولفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ کا جلسہ تقسیم اسناد،1163طلبہ کو اسناد تفویض

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہید ذولفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سولہویں تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد ایکسپو سینٹ میں کیا گیا تقریب میں بطور مہمان خصوصی ڈپٹی چیئرمین سینٹ آف پاکستان سلیم مانڈی والا، زہبسٹ چانسلر ڈاکٹر عزرا فضل پیچوہو، صدر شہناز وزیر علی، نے شرکت کی جب کہ تقریب میں بطور مہمان خا ص کے طور پر آصفہ بھٹو بھی شریک ہوئیں۔ اس موقع پر فیکلٹی اسٹاف سمیت طالبعلموں اور والدین کی بری تعداد موجود تھی جلسہ تقسیم اسناد میں مینیجمنٹ سائنس، سوشل سائنس، ایجوکیشن، میڈیا سائنس، بائیو سائنس، کمپیوٹر سائنس اور میکاٹرونک انجینئرنگ پروگرامز میں ماسٹرز، پیچلرز کی مجموعی طور پر 1163 طالبعلموں کو اسناد تفویض کی گئی جب کہ 7 طالبعلموں کو پی ایچ ڈی کی سند سے نوازا گیا ۔ 11 طالبعلموں کو اعلی کارکردگی پر طلائی طمغے سے نوازا گیا ۔ جلسہ میڈگریاں تقسیم کی گئیں۔

تازہ ترین