• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان تحریک انصاف ویسٹرن ریجن سعودیہ عرب کے سابقہ ایم سیز اور سابقہ باڈیز نے حالیہ پارٹی نامزدگیوں اور موجودہ انتخابی نظام کو مسترد کردیاہے اور سیف اللہ نیازی سمیت اعلیٰ قیادت سے نظر ثانی کی اپیل کی قرارداد منظور منظور کی ہے۔اس حوالے سے جدہ کے ایک ہوٹل میں پی ٹی آئی ویسٹرن ریجن کے سابقہ باڈیز اور ایم سیز کا ایک اجلاس ہوا، جس میں جدہ اور مکہ مکرمہ کے سینئرکارکنان سمیت سابقہ عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں خلیجی ممالک میں پارٹی کے حالیہ انتخابات کے نام پر نامزدگیوں پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور ایک متفقہ قرارداد بھی منظور ہوئی، جس میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت خصوصی طور پر سیف اللہ نیازی سے حالیہ فیصلوں پر نظر ثانی کی اپیل کی گئ۔ 

پی ٹی آئی سعودی عرب کا اجلاس
پی ٹی آئی کے اجلاس کے شرکا کا گروپ

اس ضمن میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئ جو یہاں سینئرارکان اور پھر پاکستان میں قیادت سے رابطے کرے گی اور اگر کارکنان کے تحفظات کو دور نہیں کیا گیا تو کارکنان مسقبل کے لئے اپنا لائحہ عمل خود طے کریں گے۔ اجلاس میں باقاعدہ طور پر موجودہ انتخابی نظام کو مسترد کردیا گیا، جس میں سابقہ انتخابی نظام کے مقابلے میں پارٹی کی ممبرشپ میں 96 فیصد کمی ہوئی۔ میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں، صرف من پسند افراد کو آگے لانے کے لئے بائی لاز بنائے گئے۔

اجلاس میں پارٹی قیادت سے خلیجی ممالک کے لیے بنائے گئے بائی لاز کو سعودی عرب کی سینئر قیادت کی مشاورت کے ساتھ بنا کر نئے پارٹی الیکشن کروانے کا مطالبہ کیا گیا۔اس اجلاس میں قرارداد کو پی ٹی آئی سعودی عرب کے سابق ریجنل باڈی کے ممبران صدر سلطان عبد الباسط، جنرل سیکرٹری انجم اقبال وڑائچ، انفارمیشن سیکرٹری زاہد محمود اعوان، جدہ سٹی سے جنرل سیکرٹری عجب خان، نائب صدر شہباز اختر بھٹی، مکہ سٹی کے سابق صدر ڈاکٹر خالد خان خٹک، جنرل سیکرٹری سید خاقان اور دیگر نے متفقہ طور پر منظور کیا۔

تازہ ترین