• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

استاد راحت فتح علی خان آج اپنی سالگرہ منارہے ہیں

عالمی شہرت یافتہ گائیک، سُروں کے سلطان، استاد راحت فتح علی خان آج اپنی 46 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

پاکستان کے نامور گلوکار استاد راحت فتح علی خان کو 2019ء   میں آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے موسیقی کے شعبے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا گیا، انہوں نے اپنے ملک اور خاندان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا۔

موسیقی کے گھرانے میں آنکھ کھولنے کی وجہ سے سُر، سنگیت اور راگنیاں ان کی گھٹی میں شامل ہوتی گئیں۔

راحت فتح علی خان کم عمری ہی سے اپنے چچا استاد نصرت فتح علی خان کے ساتھ سماع کی محفلوں میں سنگت کرنے لگے تھے۔

عالمی شہرت یافتہ گائیک، سُروں کے سلطان، استاد راحت فتح علی


اس زمانے کی تربیت آج استاد راحت فتح علی خان کے قدم قدم پر کام آ رہی ہے، 2013ء میں بالی وڈ کی اداکارہ و پروڈیوسر پوجا بھٹ نے اپنی فلم ’’پاپ‘‘ میں راحت فتح علی خان کی آواز میں ایک گیت ’’من کی لگن‘‘ شامل کیا تو ہر طرف ان کی آواز کی دھوم مچ گئی۔

2013ء سے شروع ہونے والا یہ سفر آج بھی بالی وڈ میں پوری توانائی اور مقبولیت کے ساتھ جاری ہے، علاوہ ازیں انہوں نے کئی پاکستانی ڈراموں کے ٹائٹل سونگ بھی گائے، جنہیں بے حد پسند کیا گیا۔

دسمبر 2014ء میں اوسلو میں منعقدہ نوبیل پیس پرائز کی تقریب میں صُوفیانہ کلام پیش کر کے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا۔

نیویارک میں جیو ٹی وی کے تعاون سے یوم پاکستان کے موقع پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہال میں منعقدہ ’’صوفی نائٹ‘‘ میں آواز کا جادو جگایا۔

تازہ ترین
تازہ ترین