آپ آف لائن ہیں
اتوار11؍شعبان المعظم 1441ھ 5؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ویمنز ون ڈے،پاکستان کو انگلینڈ کیخلاف 75رنز سے شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ خواتین نے پہلے ایک روزہ انٹر نیشنل میں پاکستان کو 75 رنز سے شکست دیدی۔ کوالالمپور میں آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پیر کوانگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 6 وکٹ پر 284 رنزبنائے۔ ڈینی وائٹ نے 95 گیندوں پر 12 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے110 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ بیماؤنٹ 107 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔ دونوں کے درمیان 188 رنز کی شراکت ہوئی۔ کپتان ہیتھر نائٹ نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی ڈیبیو کرنے والی اسپنر رامین شمیم نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف 69 اورعمیمہ سہیل 29 رنز بناکر آؤٹ ہوگئیں۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد بیٹنگ لائن دباؤ کا شکا رہوگئی اور پوری ٹیم 45 ویں اوور میں 209 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ عالیہ ریاض نے 39 رنز اسکور کیے۔ کیٹ کراس نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

اسپورٹس سے مزید