کراچی کے علاقے لانڈھی میں واقع بھینس کالونی سے 4 روز سے لاپتہ بچی کی لاش ملی ہے۔
8 سالہ بچی گھر سے برتن لے کر دودھ لینے کے لیے نکلی تھی لیکن واپس گھر نہ پہنچ سکی۔
4 روز قبل لاپتہ ہونے والی کمسن بچی کی لاش بھینس کالونی میں بھینسوں کے باڑے سے ملی ہے جس کا اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا گیا۔
پولیس کے مطابق بچی کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے، جبکہ اس کے جسم سے حاصل ہونے والے کیمیکل نمونے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: پتوکی میں 5 سالہ معصوم مغوی کی لاش مل گئی
یہ بھی پڑھیئے: گمشدہ بچوں کے اشتہارات لگنےکے بعد 2 بچے بازیاب
پولیس کا کہنا ہے کہ رپورٹ آنے پر ہی معلوم ہو سکے گا کہ بچی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے یا نہیں۔
پولیس اس حوالے سے تفتیش بھی کر رہی ہے تاکہ بچی کے قاتلوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے۔