آپ آف لائن ہیں
ہفتہ8؍ صفر المظفّر 1442ھ 26؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

فواد حسن فواد کی درخواستِ ضمانت سماعت کیلئے مقرر

فواد حسن فواد کی درخواستِ ضمانت سماعت کیلئے مقرر


لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کی طبی بنیاد پر رہائی کی درخواستِ ضمانت سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ کا جسٹس علی باقر نجفی اور مسٹر جسٹس انوار الحق پنوں پر مشتمل بنچ آج کیس کی سماعت کرے گا۔

دورانِ سماعت درخواست گزار فواد حسن فواد کی طرف سے امجد پرویز ایڈووکیٹ پیش ہوں گے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے انہیں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہےکہ نیب کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا، جس پلازہ کی ملکیت کا الزام عائد کیا گیا اس سے کوئی تعلق نہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: شہباز شریف کو فواد حسن فواد کے انکشاف کے بعد گرفتار کیا

درخواست گزار کا مزید کہنا ہے کہ ڈیڑھ سال سے بغیر کسی جرم کے جیل میں قید ہوں، صحت سخت خراب ہے، جبکہ جیل میں علاج بھی ممکن نہیں۔

درخواست گزار فواد حسن فواد نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔

قومی خبریں سے مزید