• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان قوم کو بتائیں اورنج لائن کس نے بنائی؟ ترجمان ن لیگ

عمران خان قوم کو بتائیں اورنج لائن کس نے بنائی؟ ترجمان ن لیگ


مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قوم کو بتائیں کہ اورنج لائن کس نے بنائی؟ اور یہ کس کا وژن تھا؟ آج آپ اس کے فیتے کٹوارہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎عمران خان اور عثمان بزدار صاحب کو شہباز شریف کی اورنج لائن سے اتنی شرمندگی ہے کہ اس کا افتتاح بھی نہیں کررہے۔

انہوں نے کہا کہ آج شہباز شریف کے منصوبے پر موجودہ حکمران بے شرمی اور ڈھٹائی سے اپنے نام کی تختی لگا رہے ہیں۔

ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے اپنے دور حکومت میں 5 میٹرو بنائیں، جبکہ نالائقوں نے 5 سال میں پشاور میٹرو کے ایک ارب کے کھڈے کھودے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‎عمران صاحب 16 مئی 2018ء کو شہباز شریف اورنج لائن آزمائشی طورپر چلاچکے ہیں،‎ آپ کی حکومت پندرہ ماہ میں اسے شروع نہ کرسکی۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ خان صاحب دس سال جس میٹرو اور ٹرین پر آپ سیاست کرتے رہے، آج اس کے فیتے کٹوارہے ہیں، ‎اورنج لائن نواز شریف اور شہبازشریف کا عوام کے لئے تحفہ ہے۔

تازہ ترین