• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹر ک بورڈ، ہفتہ طلبہ میں مقابلہ نعت خوانی، مختلف اسکولوں کے طلبہ کی شرکت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت ہفتہ طلباء کے دوسرے روز بورڈ کی سماعت گاہ میں مقابلہ نعت خوانی کا انعقاد کیا گیاجس میں بڑی تعداد میں طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔ پروگرام کی صدارت بورڈ کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر سعید الدین نے کی۔ منصفین کے فرائض قاری اسد الحق، محمد شفیق احمد اورعمار بابر نے ادا کئے جبکہ نظامت سیدہ زینب کر رہی تھیں ۔ نعت خوانی میں پہلی پوزیشن میٹروپولس اکیڈمی گلبرگ کے سید معید حیدر،دوسری پوزیشن ای اے بی گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول اورنگی کی طوبیٰ انصاری جبکہ تیسری پوزیشن کے لئے دو امیدوارطیب علی اے علوی اسکول کے محمد حمزہ اور پاک لینڈ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول ایف بی ایریا کی حفظہ ناز نے حاصل کیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے دی ایجوکیٹر اسکول گلشن جمال کیمپس کی لائبہ مسعود کو بھی بعد میں ہونے والی تقریب میں خصوصی انعام دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ طلبہ کے پروگرام میں پوزیشنز لینے والے طلبہ کے اعزازمیں تقریب اور تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ پروگرام میںسیکرٹری بورڈ محمد علی شائق، ڈائریکٹر ریسرچ حور مظہر، اسکولوں کے اساتذہ کرام، والدین اوردیگر نے بھی شرکت کی۔ مقابلوں پر مشتمل ہفتہ طلبہ کا تیسرا پروگرام اردو تقاریر بدھ کو منعقد ہو گا۔ ہفتہ طلبہ کے پہلے روز قرأت میں پہلی پوزیشن جی بی ایس ایس ماڈل حقانی اسکول ملیرکے رحمت اللہ نے، دوسری پوزیشن الایمان ایجوکیشن سسٹم اسکول کے محسن راحیل اور تیسری پوزیشن ایم اے بوائز سیکنڈری اسکول کے احمد رضا نے حاصل کی۔ مقابلوں پر مشتمل ہفتہ طلبہ کا تیسرا پروگرام اردو تقاریر بدھ کو منعقد ہو گا۔

تازہ ترین