• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کی خواتین کے خلاف مقدمہ اورگرفتاریاں قابل مذمت ہیں،راحب بلیدی

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان بار کونسل کے چیئرمین برائے ہیومن رائٹس راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر جاری اپنے میں کہا کہ ملک کے اندر عام شہری عوام سیاسی کارکنوں کو ان کے جائز حقوق نہیں دئیے جارہے ہیں بلکہ ملک کے اندر خاموش مارشل ہے آج بھی سینکڑوں کارکنوں کو پابند سلاسل رکھا گیا ہے ماورائے آئین لوگوں کو اٹھا کر غائب کیا جا تا ہے بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اور گفت و شنید کے ذریعے مسئلے کا پر امن حل نکالنا چاہیے انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکنوں اور قائدین کو ذاتی رنجش کے بنیاد پر ان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کئیے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ کہا کہ بلوچستان سے خواتین کے خلاف مقدمہ اور گرفتاریاں قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا سے سیاسی کارکن ادریس خٹک کو ماورائے آئین گرفتاری نہ قابل برداشت ہے انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے مزدور محنت کش آج بھی بنیادی حقوق سے محروم ہیں میرٹ کی پامالی کرپشن اپنے عروج پر ہے طلبا ء تنظیموں پر پابندی قابل مذمت ہے بیان میں مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر ماورائے آئین گرفتار لوگوں کو عدالتوں پیش کرے بیان میں کشمیر اور فلسطین کے اندر انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف اقوام متحدہ اس کا نوٹس لے بیان میں کہا کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف بلوچستان بار کونسل کو رابط کریں۔
تازہ ترین