• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں مسئلہ کشمیر پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد


میری ٹائم سیکورٹی ورکشاپ (MARSEW-19) کے سلسلے میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کے زیر اہتمام لاہور میں مسئلہ کشمیر پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیاگیا ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے 5 اگست کے ان بھارتی اقدامات کو بین الاقوامی قوانین اور جنیوا کنونشن کی واضح خلاف ورزی قرار دیا۔

سیمینار کے دوران بھارت کی جانب سے آرٹیکل 35-A اور 370 کی منسوخی اور علاقائی و عالمی سلامتی پر اس کے مضمرات کا جائزہ لیا گیا۔

سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت کی جارحانہ پالیسیوں کے باعث بھارت میں رہنے والے مسلمانوں کو بھی اپنی بقا کے خطرات لاحق ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق صدر آزاد جموں و کشمیر نے اس سمینار کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے پر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کی انتظامیہ کی کاوش کو سراہا۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔

سیمینار سے ڈاکٹر ہما بقائی، جسٹس ناصرہ جاوید، وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) خان ہشام بن صدیق، چئیرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام، سلیم بخاری اور سابق سفیر عارف کمال نے بھی خطاب کیا۔

سیمینار میں مسلح افواج کے افسران، میڈیا نمائندگان، بحریہ یونیورسٹی کے طلباء و اساتذہ، مقامی تھنک ٹینکس اور ریسرچرز کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تازہ ترین