• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کردی گئی، عدالت نے انہیں 17 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

پی پی رہنما کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ایمبولینس کے ذریعے قومی ادارہ برائے امراض قلب سے احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں نیب پراسیکیوٹر نے خورشید شاہ کے 15 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی ۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ خورشید شاہ کیس کے حوالے سے جے آئی ٹی تشکیل دی جارہی ہے، جی آئی ٹی تشکیل دینے کے لیے چیئرمین نیب نے 10 دسمبر کو لیٹر لکھا ہے۔

عدالت میں وکیل خورشید شاہ نے دلائل پیش کئے کہ خورشید شاہ کو 87 روز ہوگئے نیب اب تک کوئی شواہد پیش نہیں کرسکا، اس لئے یہ کیس خارج کیا جائے۔

احتساب عدالت نے خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کرتے ہوئے دوبارہ 17 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

تازہ ترین