• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ ہمارے شہر میں جب اذان کا وقت ہوتا ہے توآدھے گھنٹے تک وقفے وقفے سے اذان ہوتی رہتی ہے۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ آپ کے گھر کےقریب جو مسجد ہے، جب تک اس کی اذان نہیں ہوتی، تب تک انتظار کریں،اس سلسلے میں وضاحت فرمادیں کہ گھر میں خواتین یا وہ مرد حضرات جو مسجد نہیں جاسکتے ،وہ نماز کس مسجد کی اذان کے مطابق ادا کریں،کیا انہیں نماز کی ادائیگی کے لیے اپنی مسجد کی اذان کا انتظار کرنا ہوگا ؟(جمال خان نورزئی، کوئٹہ)

جواب:۔ نماز کا تعلق وقت کے ساتھ ہے، جب کہ اذان کا مقصد وقت کی اطلاع ہے۔ اگر وقت داخل ہوجائے اور اذان نہ ہوئی ہو یا محلے کی اذان نہ ہوئی ہو تو گھر کی خواتین، مریض اور مسافر کے لیے گھر میں نماز ادا کرنا درست ہے۔(بدائع الصنائع فی ترتيب الشرائع (1/ 152)

تازہ ترین