• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیاض الحسن نے الزام عائد کرکے میری اور اہلخانہ کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا، لیگی کارکن

فیاض الحسن نے الزام عائد کرکے میری اور اہلخانہ کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا، لیگی کارکن


مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما نے کہا ہے کہ وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پی آئی سی واقعے میں مجھ پر الزام عائد کرکے میری اور میرے اہل خانہ کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا۔

فیاض الحسن چوہان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے مقامی کارکن فیصل نقوی نے کہا ہے کہ ان کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے اور وہ ایک تاجر ہیں۔

انہوں نے فیاض الحسن چوہان پر حملہ کرنے میں اپنے آپ کے ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا گذشتہ روز کے واقعے میں کوئی کردار نہیں ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ وکلاء اور ڈاکٹروں کے درمیان کا معاملہ ہے۔

لیگی کارکن نے کہا کہ پنجاب کے وزیر صحت نے خود پر حملے کا الزام مجھ پر عائد کرکے میری اور میرے اہل خانہ کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل لاہور کے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں وکلاء کی غنڈہ گردی نے اسپتال کو میدانِ جنگ بنا دیا۔

مشتعل وکلاء نے وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض چوہان پر بھی تشدد کیا اور انہیں بالوں سے پکڑ لیا۔

بعد ازاں اپنے ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا تھا کہ ملک دشمن طاقتوں نے واقعے کوسانحہ ماڈل ٹاؤن جیسی صورتحال بنانے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا نے ان عناصر کو بے نقاب کیا جن کا تعلق بیگم صفدر اعوان اور حمزہ شہباز سے ہے، بزدار حکومت نے صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچا لیا۔

تازہ ترین