پنجاب کے وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وکلاء کی غنڈہ گردی کے پیچھے امن دشمن قوتوں کا ہاتھ ہے۔
لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ روز پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں ملک دشمن طاقتوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی۔
فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ بزدار حکومت نے بروقت حکمتِ عملی سے صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچا لیا۔
انہوں نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ساری صورتحال کی خود نگرانی کر رہے ہیں، جبکہ سوشل میڈیا سمیت دیگر چینلز نے ان عناصر کو بے نقاب کیا جن کا تعلق بیگم صفدر اعوان اور حمزہ شہباز سے ہے۔