• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام کی ترجمانی کرنابزدل شخص کا کام نہیں ہے،خادم رضوی

لاہور(خبرنگارخصوصی) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم رضوی نے کہا ہے کہ ایٹمی قوت ہوتے ہوئےبھی ہمارے حکمران بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھارہے ہیں۔اسلام کی ترجمانی کرنابزدل شخص کا کام نہیں ہے۔کشمیر میں پانچ ماہ سے کرفیو کا سماءہے ۔لیکن پاکستان بار بار امن کی باتیں کررہا ہے۔بھارت کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اور پاکستان کے حکمران کرتارپور راہداری کھولنے میں مصروف ہیں ۔مودی نے کشمیریوں پر زمین تنگ کردی ہے اور ہم بھارتی شہریوں کو تحفظ دیتے رہے ہیں۔
تازہ ترین