پشاور ( نیوزڈیسک )بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران خیبرسرکل کی ٹاسک فورسز نے پسکوخیبرسرکل کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف پسکو ٹاسک فورس خیبرڈویژن کی ٹیموں نے ایس ای پسکوخیبرسرکل کی خصوصی ہدایات پر گیارہ کے وی شیخ محمدی فیڈر سے منسلک علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران 43 کنڈوں کو ہٹایا گیا، جبکہ 2 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے ، کنڈوں کے لئے استعمال ہونے والی ایک سپین ایل ٹی تاراتارکرضبط کرلی گئی اورذمہ داروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی، ایس ای خیبرسرکل نے بجلی چوری اور کنڈہ مافیا کے خاتمے کے لئے عمائدین علاقہ ،ناظمین اورکونسلرز کا تعاون طلب کیا ہے تاکہ بجلی چوری کا خاتمہ ہو اوربجلی کی فراہمی میں مزیدبہتری آئی۔