• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی 3 روز کیلئے بند

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں میں تصادم کےواقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جس کے بعد 16 افراد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ تمام طالبعلموں کو گھر بھیج کریونیورسٹی کے ہاسٹلز کو کلیئر کر کے یونیورسٹی 3 روز کیلئے بند کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اسلامک یونیورسٹی میں طلبا گروپوں میں جھگڑا ، 1 طالب علم جاں بحق

واضح رہے کہ گزشتہ روز دو طلبا تنظیموں کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں ایک طالب علم جاں بحق اور14 زخمی ہوئے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں ایک گروپ کی تقریب جاری تھی، جس کے دوران دوسرے گروپ سے تلخ کلامی پر تصادم ہوا۔

یہ بھی پڑھیے: اسلامک یونیورسٹی، جاں بحق طالب علم جمیعت کا کارکن تھا، ترجمان جماعت اسلامی

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری یونیورسٹی پہنچ گئی تھی، یونیورسٹی میں بک فیئر کا انتظام کیا گیا تھا جس کا آج آخری دن تھا۔

تازہ ترین