• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنی جان مشکل میں ڈال کر 10، 12 وکیلوں کو بچایا: فیاض چوہان

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض چوہان کی لاہور میں میڈیا سے گفتگو


پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ اپنی جان مشکل میں ڈال کر میں نے 10 سے 12 وکیلوں کو بچایا، حکومت بروقت کارروائی نہ کرتی تو 10 سے 12 جانیں ضائع ہو سکتی تھیں۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض چوہان نے کہا کہ نئے پاکستان میں وزیرِ اعظم کے بھانجے کے گھر پر چھاپے مارے گئے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی ہر صورت گرفتار ہوں گے،ان کی گرفتاری کے لیے 5 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔

پنجاب کے وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ پی آئی سی حملہ کیس میں 54 ملزمان گرفتار ہوئے ہیں، حکومت کی کسی سے دشمنی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: فیاض چوہان کی شہباز شریف کو رقم دینے کی پیشکش

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ان کا پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے کوئی تعلق نہیں۔

تازہ ترین