آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ21؍جمادی الاوّل 1441ھ 17؍جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پی آئی سی جیسے واقعات نا قابل قبول ہیں،آصف خان

بریڈفورڈ (محمد رجاسب مغل ) پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے سابق میڈیا کوآرڈینٹیر آصف خان نے اپنے ایک بیان میں لاہور میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر وکلاء کی غیر ذمہ دارانہ اور انسانیت اور سول سوسائٹی کے بنیادی اصولوں کی نفی کرتے ہوئے مریضوں اوراسپتال پر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے کتنی ہی کشیدگی ہو کسی بھی ملک اور معاشرے میں اس طرح کے واقعات قابل قبول نہیں ہیں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور پر وکلاء کی دہشت گردی سے پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے ۔اس واقعہ میں ملوث تمام وکلاء کو دہشت گردی پھیلانے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے قتل اور اقدام قتل کی قانونی دفعات کے تحت سخت ترین سزائیں دی جانی چاہئیں تاکہ مستقبل میں کسی کو ایسی حرکت کرنے کی جرات نہ ہو آصف خان نے کہا ایسے واقعات پاکستان کے امیج کو نقصان پہنچانے کا سبب بن رہے ہیں اور ملک میں سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ کے لئے ایسے واقعات کے سدباب کی اشد ضرورت ہے۔

یورپ سے سے مزید