آپ آف لائن ہیں
بدھ12؍ صفر المظفّر 1442ھ30؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بی آرٹی منصوبہ، غلطی کا اعتراف نہیں حساب اور استعفیٰ دو، مریم اورنگزیب

غلطی کا اعتراف نہیں حساب دو، مریم اورنگزیب


لاہور(خصوصی نمائندہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان ،سابق وزیر اطلاعات اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بی آرٹی میں غلطیاں تسلیم کرنے کے بجائے عمران صاحب اپنے وزیروں مشیروں سمیت حساب دیں اور استعفی دیں۔ شہبازشریف نے 90ارب میں چار میٹروز بنائیں، عمران صاحب 125 ارب میں پشاور میٹرو کے کھڈے کھود کر آج کہتے ہیں غلطی ہوگئی؟ قوم خبردار رہے ! عمران صاحب نے ملک کا ستیاناس کرکے ایک دن اسی طرح غلطی تسلیم کرتے ہوئے فرار ہوجانا ہے۔ غلطی کا اعتراف نہیں، استعفیٰ اور حساب دیں؟ عمران صاحب سمیت پوری نالائق حکومت پر کیس بنایاجائے۔ وزیراعظم کے مشیر کے بی آرٹی میں غلطیاں تسلیم کرنے کے بیان پر ہفتے کو ردعمل میں انہوں نے کہاکہ معیشت دیوالیہ، روٹی ، روزگار ، کاروبار اور صنعت بند کرکے”غلطی ہو گئی“ کہہ کر بھاگ جائیں گے ، لیکن عوام اب انہیں بھاگنے نہیں دیں گے۔

اہم خبریں سے مزید