امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے بعد یمن کی حوثی ملیشیا سے نمٹنے کا اشارہ دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے اس کے ساتھ ہی انتخابات میں کامیابی کا دعویٰ بھی کر دیا ہے۔
ٹرمپ نے کہا ہے کہ حوثیوں کا رویہ بہت برا ہے، یہ انتہائی شرمناک انداز میں سعودی عرب کو نشانہ بنا رہے ہیں اور جان بوجھ کر امریکی انتخابات سے پہلے تیل کی قیمتیں بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا ہے کہ کوئی انہیں سمجھائے کہ میں تو انتخابات میں پہلے ہی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر چکا ہوں لیکن یہ بات بھولوں گا نہیں اور انتخابات کے بعد میں وہاں موجود ہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ ایک سال پہلے ہماری بمباری کے بعد سے حوثی خاموش تھے لیکن اب غالباً ایران کے کہنے پر ایسا کر رہے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران تو اب ایک ناکام ہوتی ہوئی دنیا کی بدترین معیشت ہے جہاں مہنگائی کی شرح 301 فیصد ہے۔