ایران میں مسلح حملے کرنے کے جرم میں ایک شخص کو سزائے موت دے دی گئی۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق علی سینا مصطفوی نامی شخص کو سزائے موت امریکا اور اسرائیل کے خلاف جنگ کے دوران جنوب مشرقی شہر کرمان میں مسلح حملے کرنے کے جرم میں دی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران کی سپریم کورٹ نے مجرم کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سزائے موت برقرار رکھی، جس کے بعد بدھ کو انہیں پھانسی دے دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق علی سینا مصطفوی کے مبینہ ٹھکانے کی تلاشی کے دوران دوربین والی برنو اسنائپر رائفل، شاٹ گن، بغیر لائسنس شکار کے لیے استعمال ہونے والی رائفل، 246 کارتوس اور 30 پیٹرول بم برآمد ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سزائے موت پانے والے مجرم پر جلا وطن ایرانی رہنما رضا پہلوی اور اسرائیل کی حمایت میں کارروائی کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا۔