• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

14دسمبرملکی تا ریخ کا تکلیف دہ دن ہے، خالد مقبول

کر اچی( اسٹاف رپورٹر)متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے 14دسمبر 1986ء کر اچی کے علا قے قصبہ علیگڑ ھ میں ہو نے والی ہو لناک دہشت گر دی اور اس کے نتیجہ میں سینکروں افراد کی شہادتو ں پر کہا ہے کہ 14دسمبر کا دن پاکستان کی تا ریخ کا تکلیف دہ دن ہے وطن عزیز میں مختلف سانحات کا تذکرہ کر تے کر تے لو گو ں کی زبانیں نہیں تھکتیں لیکن اتنے بڑے سانحہ پر کسی کی آواز بلند نہیں ہو تی جر ائم پیشہ افراد نے منشیا ت فر وشوں اور قبضہ ما فیا کے ہمر اہ اس بستی پر حملہ کیا گھر وں کو آگ لگا ئی ما ؤں کی آغوش سے بچوں کو چھین کر زندہ آگ میں ڈال دیا جس پر ہر آنکھ اشکبار تھی لیکن اس واقعہ کی نہ تو تحقیقات کی گئی نہ ہی کو ئی کمیشن قائم کیا گیا طرفہ تما شا یہ کے کسی بھی ٹاک شو یا اخبا ر کے حاشیہ میں اس کا ذکر نہیں کیا جاتا ۔ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے شہد اء قصبہ علیگڑھ کو زبر دست خراج عقیدت پیش کر تے ہو ئے انکی قر با نیو ں کو ایم کیو ایم پاکستان کا اثا ثہ قرار دیا اور کہا کہ آج ایم کیو ایم جو قائم ودائم ہے انہیں شہد اء کا صدقہ ہے ساتھ ساتھ انہو ں نے ارباب اقتدار سے مطا لبہ کیا کہ سانحہ قصبہ علیگڑ ھ سمیت سندھ کے شہر ی علا قوں میں ہونے والے دل خراش واقعات کی تحقیقات کیلئے ایک آزاد کمیشن قائم کیا جا ئے جو اس کے اسباب کا جا ئزہ لے اور ذمہ داران کا تعین کر ے ۔
تازہ ترین