• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اراضی اور گاڑیوں کی رجسٹریشن میں گھپلےکا الزام، گورنمنٹ کنٹریکٹر کو رہا کرنے کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹھوس شواہد نہ ہونے پر اراضی اور گاڑیوں کی رجسٹریشن میں دھوکہ دہی اور گھپلوں کے الزام میں گرفتار گورنمنٹ کنٹریکٹر محمد جمیل خان کو رہا کرنے کا حکم دیدیا،اینٹی کرپشن ایسٹ زون نے گرفتار ملزم کو اسپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں پیش کیا، پولیس نے عدالت سے ملزم کے ریمانڈ کی استدعا کی، ملزم کے وکیل کی جانب سے عدالت میں دلائل دیے گئے جسے معزز عدالت نے تسلیم کرتے ہوئے انویسٹی گیشن افسر کی سخت سرزنش کی،ٹھوس شواہد نہ پیش کرنے پر ملزم کی ہتھکڑیاں کھلوادیں اور پولیس سے تفتیش میں پولیس سے تعاون کرنے کا حکم دیا۔

تازہ ترین