• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر کے وکلاء منظم اورمتحد،سازش کا مقابلہ کرینگے، وکلاء تنظیمیں

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان بار کونسل، بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ،ہائیکورٹ بار سبی ،ہائیکورٹ بار کیچ اور کوئٹہ ڈسٹرکٹ بار نے اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے سیکرٹری عمیر بلوچ کا لائسنس معطل کرنے لاہور کے وکلاء کے خلاف انسداد دہشت گردی کے مقدمات کے اندراج وفاقی اور پنجاب حکومت کے ناروا روئیے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلاء کے خلاف ہرطرح کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا۔بلوچستان وکلاء تنظیموں بلوچستان بار کونسل کے وائس چئیرمین سلیم لاشاری، چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی منیر احمد خان کاکڑ، ارکان بار کونسل حاجی عطاء اللہ لانگو، راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ، بلوچستان ہائیکورٹ بار کے صدر سید باسط شاہ، ہائیکورٹ بار سبی کے صدر سراج احمد جمالی، جنرل سیکرٹری حنین اقبال، ہائیکورٹ بار کیچ کے صدر محراب خان گچکی، جنرل سیکرٹری عبدالوحید، کوئٹہ بار کے صدر محمدآصف ریکی، جنرل سیکرٹری خوشحال خان کاسی نے ایک بیان میں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کے ناروا روئیے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وکلاء کو دہشت گرد پیش کرکے گرفتار اور وکلاء کے ساتھ ناروا سلوک برتا جا رہا ہے، میڈیا کے ذریعے وکلاء کے خلاف منفی پروپیگنڈہ شروع کیا گیا ہے۔بیان میں اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے سیکرٹری عمیر بلوچ کا لائسنس معطل کرنے اور اسے توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے وکلاء منظم اور متحد ہیں۔ حکومت کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
تازہ ترین